Friday, April 26, 2024

اسمارٹ لاک ڈاؤن، اسلام آباد کے مزید 4 سب سیکٹرز بند کرنے کا فیصلہ

اسمارٹ لاک ڈاؤن، اسلام آباد کے مزید 4 سب سیکٹرز بند کرنے کا فیصلہ
June 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت اسلام آباد میں مزید چار سب سیکٹرز کو آج شام 7 بجے سیل کردیا جائے گا، ضعلی انتظامیہ شہزاد ‏ٹاؤن، بارہ ‏کہو، لوہی بھیر کو بھی سیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ لاک ڈاون کے ثمرات ملنے لگے، اسلام آباد میں ضعلی انتظامیہ نے محکمہ صحت کی سفارش پر مزید چار سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جی سکس ون، ‏جس سکس ٹو، جی سیون ٹو، جی ٹین فور کو آج شام 7 بجے سے سیل کردیا جائے گا۔ شہریوں کو اشیائے ضروریہ پاس رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ کریانہ، گروسری شاپس، میڈیکل اسٹورز، بیکری اور دودھ کی دوکانیں مخصوص اوقات میں کھلی رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے بتایا کہ غوری ٹاون کو سیل کرنے کا ‏نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں آئی ایٹ تھری اور فور، آئی ٹین ون اور ٹو، جی نائن ٹو اور تھری جبکہ کراچی کمپنی پہلے ہی سیل ہیں۔ داخلی و خارجی راستے خاردارتاریں لگا کر بند جبکہ ‏رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیسز بڑھنے کی صورت ‏میں شہزاد ‏ٹاون، بارہ ‏کہو اور لوہی بھیر  کو بھی سیل ‏کیا جاسکتا ہے۔‎