Friday, April 26, 2024

اسلم پرویز کی آج 35ویں برسی منائی جا رہی ہے ‏

اسلم پرویز کی آج 35ویں برسی منائی جا رہی ہے ‏
November 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) فلمی کرداروں میں حقیقت کارنگ بھرنے والے اداکاراسلم پرویز کی آج 35ویں  برسی منائی جارہی ہے ۔ جاذب نظرشخصیت کے مالک اداکاراسلم پرویز اپنے وقت کے رئیس تھے ، خوش لباس اور خوش مزاح اسلم پرویز اپنی گاڑی سے نکلتے تو اسٹوڈیو گیٹ پران کےگردایک ہجوم ہوتاتھا۔ وہ اپنے کردارمیں اس قدرڈوب جاتے کہ حقیقت کاگمان ہونے لگتا ، اسلم پرویز نے 1956 میں  فلم ’’قاتل‘‘سے فنی کیریئرکاآغاز کیا ، فلم سہیلی میں ولن کا ایسا کرداراداکیا کہ بعد میں پرستارانہیں منفی کردارمیں ہی دیکھنا پسندکرتے رہے۔ ان کی فلم ’’ دامن ‘‘ اور ’’ شکوہ ‘‘ نے باکس آفس پربے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ، فلم ’’ پھنے خان‘‘ میں وہ ملکہ ترنم نور جہاں کیساتھ ہیرو کے کردارمیں جلوہ گر ہوئے۔ اسلم پرویز 21 نومبرکو فلم ’’جورا‘‘کی شوٹنگ سے واپسی پر کارحادثے میں  جاں بحق ہوگئے، مگر چاہنے والوں کے دلوں میں  وہ آج بھی زندہ ہیں ۔