Thursday, April 25, 2024

اسلحہ کی نمائش کرنے والے چار افراد گرفتار

اسلحہ کی نمائش کرنے والے چار افراد گرفتار
October 31, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے چار ا فراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ کے دوران سرعام اسلحہ لہرانے والے ان افراد کو شہر کے علاقوں چوہنگ‘ کاہنہ‘ قلعہ گجر اور لوئر مال سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔