Friday, April 19, 2024

اسلحہ ریکوری ، اے ٹی سی نے مقدمہ بندکرنےکی رپورٹ منظورکرلی

اسلحہ ریکوری ، اے ٹی سی نے مقدمہ بندکرنےکی رپورٹ منظورکرلی
January 13, 2017
  کراچی(92نیوز)کراچی میں تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ریکوری کا معاملہ ، اے ٹی سی 9 نے بھی مقدمہ بند کرنے کی رپورٹ منظور کرلی ۔ انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ منظور کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں گھر کے ٹینک سے شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ریکوری کے معاملے میں اے ٹی سی9 نے بھی مقدمہ بند کرنے کی رپورٹ منظور کرلی ۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ منظور کی تھی عدالت نے ہر پندرہ روز پر پروگریس سے آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ کیس میں کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں تفتیشی افسر کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تاحال اسلحے کی فرانزک رپورٹ موصول نہیں ہوئی تفتیشی افسر نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔  پولیس کے مطابق اکتوبر 2016 میں عزیزآباد میں گھر کے ٹینک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہواتھا ‏خفیہ ٹینک پانی کا نہیں، اسلحہ ذخیرہ کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔