Tuesday, April 16, 2024

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 120 طلبہ ہیپا ٹائٹس سی میں مبتلا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 120 طلبہ ہیپا ٹائٹس سی میں مبتلا
January 7, 2020 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور میں طلبہ میں ہیپا ٹائٹس سی کامرض پھیلنے لگا، اسلامیہ یونیورسٹی کے 120 سے زائد طلبہ میں وائرس کی تشخیص ہوگئی

ڈاکٹر اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلبہ وطالبات سمیت فیکلٹی ممبران کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے، نمونے مزید تحقیق کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے۔ ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہونیوالے طلبہ و سٹاف کے علاج کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 8 ہزار طلبہ کے خون کے نمونے لیے جاچکے ہیں۔ ہیپاٹائٹس فری مہم کے تحت تقریباً تیس ہزار طلبا و افسران کی سکریننگ کی جائے گی۔ مہم پنجاب کے دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی چلائی جائیگی۔