Thursday, May 9, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر پر رائے دینے سے معذرت

اسلامی نظریاتی کونسل کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر پر رائے دینے سے معذرت
May 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر پر فوری رائے دینے سے معذرت کر لی۔ وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری کی تمام تر کوششوں اور اعلانات کے باوجود اسلامی نظریاتی کونسل نے فوری طورپر شرعی رائے دینے سے انکار کر دیا۔ قمری کیلنڈر پر رائے شماری عید کے بعد ہی ہو سکے گی۔ اس بار عیدالفطر کا فیصلہ مفتی منیب الرحمان کے اعلان پر ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وزیر سائنس کی سائنسی بنیادوں عید کیلئے دی گئی تاریخ پر عملدر آمد مشکل دکھائی دینے لگا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائے گئے قمری کیلنڈر پر علماء اور حکومت میں تاحال اتفاق نہ ہوسکا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی قمری کیلنڈر پر فوری طور پر شرعی رائے دینے سے معذرت کر لی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آگاہ کیا ہے کہ کونسل کے کئی ممبران عمرہ پر ہیں اور ان کی عدم دستیابی کے باعث سات روز میں رائے نہیں دی جا سکتی۔ قمری کیلنڈر پر رائے عید الفطر کے بعد کونسل کا اجلاس بلا کر ہی دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کیلنڈر پر دیگر فریقین سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ وفاق المدارس سمیت جید علماء کرام کو خطوط بھی ارسال کیے گئے۔ نظریاتی کونسل نے رویت ہلال کو قمری کیلنڈر سے منسلک کرنے پر شرعی رائے بھی مانگ لی ہے۔ ملک میں ایک ہی دن کیلئے وزارت سائنس کی کوششیں اپنی جگہ مگر لگ رہا ہے۔ اس باربھی عید کے چاند کامفتی منیب ہی بتائیں گے۔