Thursday, April 25, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل کی باجماعت نماز اور جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت

اسلامی نظریاتی کونسل کی باجماعت نماز اور جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت
April 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے باجماعت نماز اور جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی ہدایت اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی ہدایات کی تائید کردی۔ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں کورونا کا کوئی فرقہ یا مذہب نہیں ہوتا، کورونا سے مرنے والوں کے لیے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے، کورونا کے مریض کی نماز جنازہ میں قریبی عزیزوں کو شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے عوام کو تلقین کی کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات احسن اقدام ہیں عمل کیا جائے، کورونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ نہ جائے، اس وائرس کا فرقہ وراریت سے کوئی تعلق نہیں، فرقہ وارانہ رنگ دینے والے عناصر کی نفی کی جائے۔