Friday, March 29, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں فتوؤں کی تصدیق کر دی

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں فتوؤں کی تصدیق کر دی
October 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتوؤں کی تصدیق کر دی۔ پولیو ویکسین پراسلامی نظریاتی کونسل  کی حمایت سے انکاری والدین قائل ہونگے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ منفی پروپیگنڈا والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔