Tuesday, April 23, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات غیر اسلامی قرار دیدیں

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات غیر اسلامی قرار دیدیں
January 9, 2020
 اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات کو غیراسلامی قرار دیدیا ۔ ملزم کو ہی بے گناہی ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بننا، پلی بارگین، ملزمان کو ہتھکڑی لگانا غیرشرعی قرار دیئے گئے ۔ نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 شریعت سے متصادم، بے گناہ کو ملزم ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بنانا، ملزمان کو ہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر، حراست میں رکھنا اور پلی بارگین سب خلاف شریعت ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے 2 روزہ اجلاس کے بعد چیئرمین قبلہ ایاز نے نیوز کانفرنس میں کہا کیس میں بارِثبوت ملزم پر ہونا بھی شریعت کے خلاف ہے۔ نیب حرکت میں تب آتا ہے جب اربوں کی کرپشن کے شواہد جمع ہوتے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا پرویزمشرف سے متعلق ججز کی آرا فیصلے کا حصہ نہیں۔ اجلاس میں اس معاملے کا جائزہ نہیں لیا گیا تاہم لاش ڈی چوک لانے کے معاملے کا ریسرچ ونگ جائزہ لے رہا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے مذہب کی جبری تبدیلی کو بھی غیراسلامی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی اوربچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے سدباب کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی سفارش بھی کی۔