Thursday, March 28, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات غیر اسلامی قرار دیدیں

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات غیر اسلامی قرار دیدیں
January 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی بعض دفعات کوغیراسلامی قرار دیدیا ۔ ملزم کوہی بیگناہی ثابت کرنا،وعدہ معاف گواہ بننا،پلی بارگین، ملزمان کو ہتھکڑی لگاناغیرشرعی قرار دئے گئے ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیراسلامی ہیں،نیب کا عمومی تصور اسلامی اصول احتساب کے ساتھ ہم آہنگ نہیں۔