Saturday, April 27, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت غیر ضروری قرار دے دی

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت غیر ضروری قرار دے دی
July 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت غیر ضروری قرار دے دی ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے 2013 کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ فیملی لاز ترمیمی بل میں بھی اسلامی نظریاتی کونسل نے یہی رائے دی تھی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں 2013  کی سفارش برقرار ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے 2013 میں  تجویز دی تھی کہ پاکستانی قوانین میں تبدیلی کی جائے جن کے مطابق کم عمری میں شادی پر پابندی ہے اور کسی مسلمان مرد کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا لازم ہے۔ 2014 میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کم عمری کی شادی کی ممانعت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ  پاکستانی قوانین  کے مطابق  یہ لازم  ہے کہ  کوئی بھی شخص اگر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ تحریری طور پر اپنی موجودہ بیوی یا بیویوں کو مطلع کرے گا ۔ پاکستانی قوانین کے مطابق خواتین کے لیے شادی کی کم سے کم عمر 16 جبکہ مردوں کے لیے 18 سال ہے۔