Friday, April 26, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پر حکومت کی سبسڈی کو جائز قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پر حکومت کی سبسڈی کو جائز قرار دے دیا
January 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کی جانب سے حج سبسڈی کو شرعاً جائز قرار دیدیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ سود کے حوالے سے کونسل نے جامع رپورٹ مرتب کرلی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی جانب حج سبسڈی شرعاً جائز ہے۔ ریاست مدینہ طرز ماڈل کی تیاری کے حوالے سے قبلہ ایاز نے کہا مدینہ طرز ریاست کے لئے حکومت ٹاسک فورس قائم کرے۔ کونسل نے ریاست کے خدوخال کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے پر طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعذیر جرم قرار دینے کےلئے غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا شراب کو ممنوع قرار دینے کے حوالے سے خط موصول ہوگیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔ قبلہ ایاز نے سانحہ ساہیوال پر افسوک کا بھی اظہار کیا۔