Saturday, September 7, 2024

اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحفظات ہیں  : خورشید شاہ

اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحفظات ہیں  : خورشید شاہ
January 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا  کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحفظات ہیں سعودی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے اتحاد پر حکومت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا کہا ہےسعودی وزیر خارجہ اوروزیر دفاع کے دورے سمیت سعودی عرب کے ساتھ ہونے والی فوجی مشقوں پر بھی تحفظات ہیں وزیراعظم سےمطالبہ کرتا ہو کہ ان سب معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر حکومتی اقدامات۔نے کنفیوژن پیدا کر دی ہے ،ملک کے تین صوبے اور حکومتی اتحادی اس راہداری کی تعمیر کی ترجیحات  پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم نے مغربی روٹ قرار دے کر جس منصوبے کا افتتاح کیا وہ این ایچ اے کا پرانا منصوبہ تھا۔ اورنج ٹرین 2 سو ارب۔کامنصوبہ ہے اس پر اعتراض نہیں ،لیکن حکومت چند ارب لگا کر لواری ٹنل کیوں جلد مکمل نہیں کرتی۔۔؟؟ تھر میں مسائل پرانے ہیں جنھیں حل۔کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،تھر کے لوگوں کو خوراک 50 فیصد رعایت پر بھی دی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔