Monday, September 16, 2024

اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ
April 4, 2017
املام آباد (92 نیوز) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ریٹائرڈ فوجی افسر کو یہ حق ہے کہ وہ کہیں بھی ملازمت کرے۔ جنرل (ر) راحیل شریف ایرانی مفاد کے خلاف ہرگز کام نہیں کرسکتے۔ ۔پاکستان تمام مسلم ممالک کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں فریق نہ بننے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ اسلامی ممالک کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں۔ ایران سعودیہ تناو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں یہ کہنا ہے سیکرٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ جو اویس لغاری کی صدارت میں ہوا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد میں ہر رکن ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی اپن ذمہ داری لی ہے۔ پاکستان بھی توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہا۔ سعودی عرب، ایران اور یمن کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباو کے تحت گیس پائپ لائن پر کام نہیں روکا۔ اصل مسئلہ عالمی پا بندیاں ہیں۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی اورشیریں مزاری نے کہا کہ دفترخارجہ کے بیانات میں تضادات ہے۔ پاکستان کو اسلامی ممالک کے اتحاد پر محتاط فیصلے کرنا ہونگے۔۔آفتاب شیرپاو نے اتحاد کے اغراض ومقاصد جانے بغیرشمولیت پرسوال اٹھا دیئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے ارکان نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔