Thursday, April 25, 2024

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی کے سربراہ کا کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی کے سربراہ کا کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس کا دورہ
December 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران، رئیر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات اور یونٹس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران معزز مہمان نے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔  اسلامی جمہوریہ ایران ، نیوی ، سربراہ ، کراچی ، پاک بحریہ ، یونٹس ، دورہ کراچی آمد پر معزز مہمان نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں رئیر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول جنگی جہاز ، پاکستان نیول اکیڈمی ، میرینز ٹریننگ یونٹ اور پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں واقع دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ تنصیبات کے دورے کے دوران معزز مہمان کو بریفنگز بھی دی گئیں۔  اسلامی جمہوریہ ایران ، نیوی ، سربراہ ، کراچی ، پاک بحریہ ، یونٹس ، دورہ کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں مہمان کو اس ادارے کی افادیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ معزز مہمان نے اس شعبے میں باہمی تعاون اور بہتر رابطے کے تصور اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کو سراہا۔  اسلامی جمہوریہ ایران ، نیوی ، سربراہ ، کراچی ، پاک بحریہ ، یونٹس ، دورہ قبل ازیں کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص بحری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔  اسلامی جمہوریہ ایران ، نیوی ، سربراہ ، کراچی ، پاک بحریہ ، یونٹس ، دورہ توقع ہے کے کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران کے اس حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہو گی۔