Tuesday, April 16, 2024

اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت
December 17, 2018
جدہ ( 92 نیوز)اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم  کی مذمت کر دی ، انسانیت سوز مظالم کو کھلی دہشتگردی قرار دے دیا ۔ او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ قابل مذمت ہے ۔ دوسری جانب پاکستان نے او آئی سی کے بیان کا خیر مقدم کیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ  اوآئی سی نے بھارتی مظالم کو کھلی دہشتگردی قرار دیا، پاکستان او آئی سی کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے ۔