Thursday, April 25, 2024

اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی فوری روک تھام کامطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی فوری روک تھام کامطالبہ
April 19, 2020
جدہ ( 92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم  نے بھارت  میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی فوری روک تھام کامطالبہ کر دیا ،  او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف زہرآلود اور شیطانی اسلاموفوبیا قابل مذمت ہے۔ بھارت میں کوروناکی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم جاری ہے ، جس پر  اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی فوری روک تھام کامطالبہ کر دیا ،  اسلامی تعاون تنظیم نے  کہا کہ بھارتی میڈیا بھی مسلمانوں کے بارے میں منفی تاثرپھیلا رہا ہے  ،بھارت عالمی انسانی حقوق قوانین کے تحت مسلم اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ دوسری جانب بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر آواز بلند کردی ، وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی کورونا پالیسیوں کی آڑ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، مودی حکومت کا اقدام ایسا ہی ہےجیسے جرمنی میں نازیوں کا یہودیوں کے خلاف تھا ، موجودہ اقدامات مودی حکومت کی ہندوتوا، متعصبانہ سوچ کا ثبوت ہیں ، مودی حکومت کی پر تشدد کارروائیوں سے ہزاروں مسلمان بھوک میں مبتلا ہیں۔