Thursday, April 25, 2024

اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے چیئرمین کا دہشتگردی کے خلاف آٹھ ہزار کلومیٹر لمبی واک کا اعلان

اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے چیئرمین کا دہشتگردی کے خلاف آٹھ ہزار کلومیٹر لمبی واک کا اعلان
May 9, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے چیئرمین سیدبدیع الدین سہروردی نے تشدد اور دہشتگردی کے خلاف آٹھ ہزار کلومیٹر لمبی واک کا اعلان کر دیا۔ سید بدیع الدین سہروردی 2008 میں بھی دہشتگردی اورتشدد کےخلاف چھ ہزارپانچ سو کلو میٹر واک کرچکے ہیں۔ ا سلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے چیرمین سید بدیع الدین سہروردی نے نائٹی ٹونیوز سے خصوصی گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد غیر مسلم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، دہشت گرد وہ لوگ ہیں جن کو امریکہ نے خود پلانٹ کیا ، ان کو فنڈ دیے ، اسلحہ دیا۔ اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے چیئرمین نے کہا کہ وہ لوگ امریکہ کے اشاروں پر دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں اور ان حملوں سے زیادہ تر مسلم دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے جس کی زندہ مثال افغانستان عراق لیبیا اور شام کی ہے۔ امن واک پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واک سیٹ جان سے وکٹوریہ تک ہو گی اور اس میں تقریباً آٹھ سے نو مہینے کا عرصہ لگے گا۔ سید بدیع الدین سہروردی نے کہا کہ اس واک سےمسلمانوں سے نفرت کرنے والوں کوامن کا پیغام جائے گا۔