Sunday, May 12, 2024

اسلاموفوبیا کیخلاف متحد ہوکر اس سے نمٹا جائے، وزیراعظم کی او آئی سی سفیروں سے گفتگو

اسلاموفوبیا کیخلاف متحد ہوکر اس سے نمٹا جائے، وزیراعظم کی او آئی سی سفیروں سے گفتگو
May 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی، اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور بین المذاہب ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے سفیروں کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اِس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر اس سے نمٹا جائے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مُسلم اُمہ کی طرف سے آگاہی پھیلائی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ، اسلامو فوبیا تہذیبوں کے مابین بین المذاہب منافرت اور عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ دنیا بھر میں اس طرح کے واقعات میں اضافے کی بنیادی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اسلام کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ساتھ غلط طور پر جوڑا جارہا ہے، اسلام کو انتہاپسندی سے جوڑ کر مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔