Thursday, March 28, 2024

اسلام2070 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا:امریکی تحقیقاتی رپورٹ

اسلام2070 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا:امریکی تحقیقاتی رپورٹ
April 3, 2015
واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2070تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب اسلام بن جائے گا اور دوہزار پچاس تک بھارت  دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک بن جائے گا دنیا بھر میں  مسلمانوں اور عیسائیوں کی آبادی بھی  برابر ہو جائے گی۔ واشنگٹن میں واقع پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اگلی چار دہائیوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی آبادی ہندو مذہب کے ماننے والوں کی ہوگی اور بھارت میں ہندوؤں کی ہی اکثریت رہے گی جبکہ عیسائی مذہب سب سے بڑا مذہبی گروہ بنا رہے گا لیکن کسی بھی مذہب کے مقابلے میں اسلام سب سے تیز رفتاری سے بڑھے گا۔ اس وقت دنیا میں عیسائیت سب سے بڑا مذہب ہے اس کے بعد مسلمان آتے ہیں اور تیسری سب سے بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو دو ہزار ستر تک اسلام سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اگلے چار عشروں میں دنیا کی آبادی نواعشاریہ تین ارب تک پہنچ جائے گی اور مسلمانوں کی آبادی میں تہتر فیصد اضافہ ہو گا، جبکہ عیسائیوں کی آبادی پینتیس فیصد اور ہندوؤں کی تعداد میں چونتیس فیصد اضافہ ہوگا۔