Friday, May 17, 2024

اسلام بلاشبہ جرمنی کا حصہ ہے: جرمن چانسلر

اسلام بلاشبہ جرمنی کا حصہ ہے: جرمن چانسلر
July 2, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر نے برلن میں افطار اور عشائیہ میں جرمنی میں آباد مسلمانوں کے مختلف گروپوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان المبارک کو ایک روحانی مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برکتوں والا یہ مہینہ خود انعکاسی اور قوت فکری کو بروئے کار لانے کا مہینہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ اپنی جڑوں کو بھلائے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ کشادہ دلی اور رواداری کے مظاہرے کا بہترین موقع ہے۔ یہ امر بالکل واضح ہے کہ اسلام بلاشبہ جرمنی کا حصہ ہے۔ جرمن چانسلر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے تناظر میں اکثر اسلام ہی کا نام آتا ہے۔ میرکل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مرکزی دھارے سے الگ تھلگ کرنے اور انہیں مجموعی طور پر شک و شبے کی نگاہ سے دیکھنے کے رویے کی جرمنی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مزید یہ کہ جرمنی میں آباد زیادہ تر مسلمان قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہیں۔