Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کو روانہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کو روانہ
March 14, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کورونا وائرس نے پاکستان پر بھی خوف کے سائے پھیلادیے اور پاکستان سپر لیگ کو بُری طرح متاثر کیا ہے ، آج صبح اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کھلاڑی بھی اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔ کرونا وائرس کے خدشات سے پی ایس ایل کی رنگینیاں ماند پڑگئیں ، غیرملکی کرکٹرز اور کوچز کی واپسی جاری  ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔ واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیوک رونکی، کولن مَنرو، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ میلان اور ٹرینر کورے شامل ہیں ۔ غیرملکیمہمانوں نے پاکستان سے ملنے والے پیار کو یاد کیا  اور کہاپاکستان میں ایک ماہ  میں  ہر منٹ انجوائے کیا ، جبکہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو بھولنا ممکن ہیں ۔ غیرملکی کھلاڑیوں نے موقع ملنے پر پاکستان آنے کا بھی یقین دلایا  ،جبکہ روی بوپارا، عمران طاہر، اینڈی فلاور، عثمان قادر اور مشتاق احمد کے آج کرونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ نجی اسپتال میں کیے گئے ۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا  ، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کا کہنا تھا جب تک صحت مند رہا، پاکستان آتا رہوں گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے کہا اگلے مرحلے میں پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کا موقع ملا تو آل راؤنڈر تیار کروں گا ۔