Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم میں کورونا کے تشخیص کے بعد اقدامات ، کل دو ججز دستیاب ہونگے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم میں کورونا کے تشخیص کے بعد اقدامات ، کل دو ججز دستیاب ہونگے
May 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم میں کورونا کے تشخیص کے بعد حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ کل دو ججز دستیاب ہونگے اور پانچ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق دو ججز کے ساتھ انتہائی محدود اسٹاف عدالتوں میں موجود ہو گا۔ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو سنگل بنچز اور ایک ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو دیگر ججز کی تمام لسٹیں کینسل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی تمام برانچز کو بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔