Saturday, April 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دونوں ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ دونوں ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں ججز اور وکلا سمیت عدالتی عملے نے شرکت کی۔ 2 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 ہو گئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور دیگر 8 ججز کیسز کی سماعت کیا کرینگے۔