Friday, March 29, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
September 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ العزیزیہ ریفرنس پر اسلام آباد  ہائی کورٹ  کا بڑا  فیصلہ آ گیا۔ سابق  وزیر اعظم  نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے اور 22 ستمبر کو پیش  کرنے کا  حکم دے دیا ۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا  جو کچھ  دیر بعد سنایا گیا۔ اسلام آباد  ہائی  کورٹ نے مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جس کے بعد نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز  کر دیا گیا۔ عدالت  نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے اپیلوں کی پیروی کرنے کی درخواستیں  بھی مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔