Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 28 ہزار 555 تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 28 ہزار 555 تک پہنچ گئی
November 26, 2020

شہراقتدار میں کوروناوائرس نے اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ، مریضوں کی تعداد روزبروز بڑھنے لگی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد 28 ہزار 555 سے تجاوز کرگئی۔ ابتک کورونا سے 297 اموات ہو چکی ہیں،رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہراقتدارمیں 576 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پمز ہسپتال میں وینٹیلیٹر کی تعداد دس ہے جبکہ ایک مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہے، نو وینٹیلیٹر خالی ہیں ۔  پمز ہسپتال میں 115 کورونا مریضوں کے بیڈز ہیں ، پمز میں 87 کووڈ مریض داخل ہوئے جبکہ 28 بیڈ خالی ہیں ۔

پولی کلینک ہسپتال میں  وینٹیلیٹر کی تعداد چار ہے جو سب خالی ہیں۔  اگست کے بعد پولی کلینک ہسپتال نے کورونا مریض لینا چھوڑ دئیے ہیں ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی او پی ڈی بند کر دی گئی تھی۔

شہر اقتدار  میں کورونا وائرس کے صورتحال سنگین ہونے پر ڈی سی آفس اسلام آباد کو عارضی طور پر بند کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے تمام اسٹاف کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جی الیون فور کا سہولت مرکز ضروری خدمات کےلیے کھلا ہے۔