Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے ایک روز میں 113 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے ایک روز میں 113 کیسز رپورٹ
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ڈینگی مچھر کے وار بڑھنے لگے۔ اسلام آباد میں ایک روز میں 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1342 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 113 افراد متاثر ہوئے۔ اب تک وائرس 5 زندگیاں نگل چکا ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 78 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 895 مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 35 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہری علاقوں میں کیسز کی مجموعی تعداد 447 ہو گئی۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر ڈینگی کیسز کی تعداد 1108 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 122 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے ۔ راولپنڈی میں 5 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 14، ہولی فیملی میں 90 اور 18 مریض بے نظیر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔