Wednesday, May 8, 2024

اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
August 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مون سون کے رنگ شہر شہر بکھر گئے۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل پھر برس پڑے۔ اسلام آباد میں اس وقت بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ صبح کے وقت موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ قدرتی نظارے دل کو لبھا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، راولپنڈی ، بالائی ، وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، سندھ ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔