Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد میں مزید 125 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد میں مزید 125 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کے وار لگاتار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 125 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 125 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد آباد کے دیہی علاقوں میں 78 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں 47 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مجموعی کیسز 1015 جبکہ شہری علاقوں میں 513 افراد ڈینگی سے بیمار ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1528 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 58 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 863 ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ کیو راولپنڈی کے مطابق ہولی فیملی میں 20 ،بینظیر بھٹو اسپتال میں 21 جبکہ  ڈی ایچ کیو میں 17 مریض داخل ہوئے ہیں۔