Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں مزید 107 افراد ڈینگی کا شکار

اسلام آباد میں مزید 107 افراد ڈینگی کا شکار
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر کے ڈنگ نہ تھمے۔ اسلام آباد میں مزید 107 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 53 ، شہری علاقوں میں 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 4 سو 41 جبکہ شہری علاقوں میں 896 ڈینگی کے مریض موجود ہیں۔ اسلام آباد میں اس وقت 2 ہزار 3 سو 37 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 85 سے زائد شہری ڈینگی کا شکارہوئے۔ راولپنڈی میں اب تک 1600 شہری ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔