Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں لڑکی لڑکے پر تشدد کے کیس میں متاثرہ فریق نے دو ملزموں کی پہچان کر لی

اسلام آباد میں لڑکی لڑکے پر تشدد کے کیس میں متاثرہ فریق نے دو ملزموں کی پہچان کر لی
July 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں لڑکی لڑکے پر تشدد کے کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ متاثرہ فریق نے دو ملزموں کی پہچان کر لی۔

شناخت پریڈ کا مرحلہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں مکمل ہوا۔ دوسری جانب مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

سرکاری وکلا نے عدالت کو بتایا 6 ہزار روپے کی رقم ادارس قیوم بٹ کے گھر سے ریکور ہوئی۔ 11 لاکھ 25 ہزار روپے یہ وقت فوقتا لیتے رہے اور آپس میں بانٹ لیتے۔ فرحان ، عطا الرحمن، ادارس یہ لڑکی اور لڑکے کے کپڑے اترواتے رہے جبکہ ریحان واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ ملزمان کی آڈیو سیمپلنگ ، ویڈیو فوٹو گراف میٹری کرانی ہے۔ اس لیے مزید ریمانڈ چاہیے۔

عثمان مرزا نے بیان دیا کہ جس دن وقوعہ ہوا اُسی روز ہم نے متاثرین سے معافی مانگ لی تھی۔ عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔