Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں بدقسمت خاندان کے 4 بچے معذوری کا شکار

اسلام آباد میں بدقسمت خاندان کے 4 بچے معذوری کا شکار
January 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں بدقسمت خاندان کے 4 بچے معذوری کا شکار ہیں۔ صادق کی ایک بیٹی بولنے سننے سےمحروم، دوسری بیٹی ٹانگوں سے معذور۔ دونوں بیٹے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ اپنے بچوں کی خوشی اور تندرستی ہر والدین کی دعا ہوتی ہے لیکن اسلام آباد میں ایک گھرانے کے پھول مرجھا رہے ہیں۔ ماں باپ کی تڑپ بڑھا رہے ہیں۔ پیشے سے مزدور ، تعلق مانسہرہ سے اور رہائش میرا آبادی میں کرائے کا گھر اوپر سے 4 بچوں کی معذوری۔ محمد صادق اپنے جگر گوشوں کو تڑپتا دیکھ کر تڑپ رہا ہے۔ صادق کی ایک بیٹی علشبا بولنے سننے سے محروم ، دوسری بیٹی ادیبہ ٹانگوں سے معذور ، 2 بیٹے عبدالوارث اور آصف بھی چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ بڑے بیٹے آصف کو ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا۔ معذوری کی حالت میں بھی بیٹے اپنے والد کا سہارا بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کے علاج کے لیے 25 سے 30 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا لیکن محمد صادق تو مشکل سے 2 وقت کی روٹی کا انتظام کر پاتا ہے۔