Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے مریض کی تصدیق

اسلام آباد میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے مریض کی تصدیق
December 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا اومیکرون ویرینٹ کراچی کے بعد اسلام آباد بھی پہنچ گیا، وفاقی دارالحکومت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے مریض کی تصدیق کردی گئی۔ 

اومی کرون ویرینٹ اسلام آباد پہنچ گیا، این آئی ایچ ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس کی تصدیق مرد شہری میں ہوئی جس کے فوری بعد کنٹکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی۔ اومی کرون کے مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔ متاثرہ مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔ این آئی ایچ ذرائع کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب انچارج کوویڈ آپریشن سیل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر غلام مصطفٰی کاکہنا ہے قلات میں 12 مشتبہ افراد کی رپورٹ میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجے گئے تمام نمونوں کی اومیکرون جینوم سیکوینسنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔ کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔