Friday, April 19, 2024

اسلام آباد سے ڈینگی کے 385 اور راولپنڈی سے 160 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد سے ڈینگی کے 385 اور راولپنڈی سے 160 نئے کیسز رپورٹ
September 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر نے شہر اقتدار کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا ۔ اسلام آباد سے ڈینگی کے 385 اور راولپنڈی سے 160 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔ لاہور سے 9 اور ملتان سے 16 مریض سامنے آگئے۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کی اضلاع میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیکرٹریز اضلاع میں  ڈینگی کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور  ہفتہ وار رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہو چکا ہے۔ 169 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 298 تک جا پہنچی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پشاور میں 42 ،بٹگرام 11 ،مانسہرہ 9 ،ضلع خیبر 16 اور سوات سے 6 مریض سامنے آئے۔