Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد کا موسم بدلتے دیرنہیں لگتی۔ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ موسم کے کروٹ بدلتے ہی گرمی چلتی بنی۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش میں شہر کے قدرتی مناظر دلکش منظر پیش کرنے لگے۔ راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، مری ، ایبٹ آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔