Friday, April 26, 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پہلی نمازتراویح، صدر اور وزیر مذہبی امور کا احتیاطی تدابیر کا جائزہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پہلی نمازتراویح، صدر اور وزیر مذہبی امور کا احتیاطی تدابیر کا جائزہ
April 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی کی مساجد میں بھی پہلی نمازتراویح کی ادائیگی، پوری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مساجد میں احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ ماہ صیام کے بابرکت لمحات شروع ہو گئے، کورونا سے بچاؤ کیلئے باجماعت نماز اور تراویح تمام حفاظتی انتظامات کے تحت ادا کی جا رہی ہیں، اسلام آباد کی فیصل مسجد سمیت تمام چھوٹی بڑی مساجد میں حفاظتی تدابیر کےساتھ انتہائی محدود تعداد میں فرزندان اسلام نے نمازِ تراویح ادا کیں۔ تراویح کے روح پرور اجتماعات کے موقعہ پر حکومتی ہدایات کے عین مطابق مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے، صفائی ستھرائی کا عمل پہلی نماز تراویح سے قبل ہی مکمل کیا گیا تھا۔ مساجد میں اسپرے کیا گیا اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھےس کے لیے نشانات لگائے گئے، کئی مساجد میں داخلے پر سپرے گیڈ بھی نصب کیے گئے۔ نمازیوں کیلئے سینیٹائزر کا اہتمام تھا۔ کرونا وبا کے پیش نظر اکثریت نے تراویح سمیت دیگر نمازیں گھروں پر ہی ادا کیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا فیصل مسجد اور دیگر مساجد کا دورہ کیا، اُنہوں مساجد میں احتیاطی  تدابیر کا جائزہ لیا، صدر مملکت نے ان مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔