Tuesday, April 23, 2024

اسلام امن اور سلامتی کی بات کرتاہے : فضل الرحمان

اسلام امن اور سلامتی کی بات کرتاہے : فضل الرحمان
November 1, 2015
ملتان(92نیوز)جمعیت علماء اسلام  ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں تسلیم کر چکی ہیں ، قومی ایکشن پلان میں 21ویں ترمیم  میں مذہب کا لفظ لا کر غلطی ہوئی  یہ مدارس کے خلاف ایک ایجنڈا ہے  اسلام امن اور سلامتی کی بات کرتا ہے ۔ تفصیلا ت کےمطابق ملتان میں بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاد کو دہشت گردی سے ملانا جہالت ہے ۔ پاکستان کے اندر اگر کوئی یہودیوں کا ایجنٹ بنتا ہے ، تو وہ ننگے پاکستان کی بات کرے گا ۔ ہمیں حیا والا ، با پردہ اور آزاد پاکستان چاہیے ۔ ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عرب ممالک خطرے کی زد میں ہیں ، امت مسلمہ ایک کرب میں مبتلا ہے،اسلامی دنیا پر جنگ مسلط کی گئی ہے ، امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے ان میں سب سے بڑا مسئلہ امن ہے ۔ پورے عرب کو شیعہ ، سنی کی بنیاد پر لڑایا جا رہا ہے ہمیں ان مسائل سے نکلنا ہو گا ،امریکہ اور مغرب ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پاکستان کا کوئی جرنیل پاکستان سے وفا دار ہے تو میں اس سے بڑھ کر پاکستان کا وفا دار ہوں ۔ انہوں نے اپنے ورکرز کو بلدیاتی انتخاب کی بھرپور تیاری کرنے اور اس میں حصہ لینے کا کہا۔