Thursday, May 9, 2024

اسلام آبادہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کا معاملہ 15جنوری تک حل کرنیکی ہدایت

اسلام آبادہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کا معاملہ 15جنوری تک حل کرنیکی ہدایت
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا معاملہ 15 جنوری تک حل کرنے کرنے کا وقت دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے  الیکشن کمیشن  کے ارکان کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔ چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لئے کام کرنے کے رولز کوئی مستقل نہیں ہیں ، ہر  تشکیل پانے والی پارلیمانی کمیٹی رولز طے کر سکتی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  پارلیمنٹ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے ، غلط نہیں کر سکتی ، معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے سے اچھا تاثر نہیں جا رہا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا معاملہ 15 جنوری تک حل کرنے  کا وقت دے دیا۔