Saturday, May 11, 2024

اسلام آبادہائیکورٹ کا شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئےصدر،وزیر اعظم کو نوٹس

اسلام آبادہائیکورٹ کا شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئےصدر،وزیر اعظم کو نوٹس
April 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے درخواست پر صدر، وزیراعظم سمیت نو متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سزائے موت کے قیدی شفقت حسین نے عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔ درخواست میں شفقت حسین پر تشدد سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی انکوائری کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہےجبکہ عدالت نے صدر، وزیراعظم سمیت متعلقہ نو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔ صدر ممنون حسین نے اٹھارہ مارچ کو شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد تیس روز کے لئے روک دیا تھا۔