Wednesday, April 24, 2024

  اسلام آبادکی 49 یونین کونسلوں کے سرکاری نتائج کا اعلان 

   اسلام آبادکی 49 یونین کونسلوں کے سرکاری نتائج کا اعلان 
December 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 49یونین کونسل کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، نتائج کے مطابق ن لیگ19، پی ٹی آئی17 ،آزاد امیدوار12 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی 49 یونین کونسلوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ،ن لیگ چیئرمین کی انیس، پی ٹی آئی سترہ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے جبکہ  بارہ آزاد امیدواروں نے چیئرمین کی نشست حاصل کر لی ہیں ۔واضح رہے کہ ایک نشست کا فیصلہ ابھی ہونا ہے اور وہ ٹاس پر ہوگا ،ٹاس پر ہونے والے نشست کا ن لیگ اور آزاد امیدوار میں مقابلہ ہوا تھا ۔