Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد:چودھری نثارسےبرطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن کی ملاقات

اسلام آباد:چودھری نثارسےبرطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن کی ملاقات
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف لیگل ریفرنس  دائر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاک فوج اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں  جبکہ فلپ بارٹن نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔