Monday, September 16, 2024

اسلام آباد،پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل روکنے کی کوشش، سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

اسلام آباد،پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل روکنے کی کوشش، سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق
February 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی ، سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوارکو روکنے کی کوشش مگر سوار نے موٹر سائیکل نہ روکی جس پر پولیس اہلکار نے سوار کا ہاتھ پکڑ لیا جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور سوار جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب جاں بحق نوجوان کے ورثا نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔