Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد:وزیر اعظم نے  نیا سنٹرل ڈرگ پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نے  نیا سنٹرل ڈرگ پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا
March 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیر اعظم نے  نیا سنٹرل ڈرگ پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا بورڈ نے ادویہ مہنگی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ادویہ ساز کمپنیوں کیلئے ہر دوا پر بار کوڈنگ لازمی قرار دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے پالیسی بورڈ   کا پہلا باضابطہ اجلاس سیکرٹری ایوب شیخ کی زیر صدارت  منعقد ہوا، سنٹرل پالیسی بورڈ نے بھی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات ظاہر کئے  پالیسی بورڈ نے جعلی ادویہ کی روک تھام کے لئے ہر دوا پر بار کوڈنگ لازم قرار دیتے ہوئے ادویہ ساز کمپنیوں کو چھے ماہ میں بار کوڈنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم کے تشکیل کردہ پالیسی بورڈ نے ڈرگ اتھارٹی میں تین نئے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی وفاقی سیکرٹری صحت کی سربراہی میں قائم پندرہ رکنی ڈرگ پالیسی بورڈ کے ارکان میں  چاروں صوبوں کے سیکرٹریز  صحت  اور وزارت قانون کے نمائندے  بھی شامل ہوں گے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو بھی بورڈ کا ممبر مقرر ہوگا اس کے علاوہ سندھ سے ڈاکٹر عبدالباری پنجاب سے ڈاکٹر ارشاد اور  بلوچستان سے پروفیسر عبدالسلام بورڈ کے ممبر ایکسپرٹ مقررجبکہ کے پی کے کے پروفیسر ظفر گلگت سے میجر جنرل سلمان اور کراچی سے  شیخ لطیف بھی بورڈ مقرر ہوگئے۔