Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے فارم جمع کرانے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا

اسلام آباد،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے فارم جمع کرانے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے فارم جمع کرانے کےلیے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  تنقید کرنا اور مذاق اڑانا آسان ہے، اسکیم کی ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی۔ خواتین ہوں یا مرد اسلام آباد میں نادرا کے بلیو ایریا دفتر کے باہر نیا پاکستان ہائوسنگ اسیکم کے فارمز جمع کرانے کےلیے صبح سے ہی کھڑکی توڑ رش لگا رہا۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے افتتاح کے موقع پرحکومت کی ترجیحات بتائیں اور ساتھ ہی   تنقید کرنے والوں کو بھی جواب دیا ،ان کا کہنا تھا کہ  تنقید کرنا اور مذاق اڑانا آسان ہے۔ فارم جمع کرانے کےلیے آنے والے شہریوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا،ہر کوئی حکومت کے گن گاتا نظر آیا،نادرا کے مطابق ہائوسنگ اسکیم کے فارمزجمع کرانے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہے۔ فارم 60 دنوں تک بشمول ہفتہ اور اتوار کو بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔