Monday, September 16, 2024

اسلام آباد: تحریک انصاف نے این او سی ملتے ہی پریڈ گراؤنڈ میں کنٹینرز پہنچا دئیے

اسلام آباد: تحریک انصاف نے این او سی ملتے ہی پریڈ گراؤنڈ میں کنٹینرز پہنچا دئیے
April 27, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 28 اپریل کوجلسہ کا این او سی ملتے ہی پریڈ گراؤنڈ میں کنٹینرز پہنچا دئیے،عمران خان جلسہ گاہ میں پاناما کیس فیصلے کی اردو کاپیاں کارکنان میں تقسیم کریں گے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ 28 اپریل کو پریڈ گرائونڈ شکرپڑیاں میں جلسہ کرینگے۔ انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد جلسہ کی تیاریاں باضابطہ طورپرشروع کردی گئی ہیں۔ مرکزی کنٹینر بننا شروع ہوگیا۔ شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے رات گئے پریڈ گراونڈ کا دورہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیا۔ لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا۔