Tuesday, May 7, 2024

بغیرنمبرپلیٹ گاڑی چلانے،پولیس کو دھمکیاں دینےوالی خاتون کیخلاف مقدمہ ‏درج

بغیرنمبرپلیٹ گاڑی چلانے،پولیس کو دھمکیاں دینےوالی خاتون کیخلاف مقدمہ ‏درج
October 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے  ، شورشرابا اورہنگامہ آرائی کرنے والی بااثرخاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ مقدمہ کارسرکارمیں مداخلت  ،  روڈ بلاک کرنے اور نازیبا الفاظ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے ، خاتون خود کو امریکی سفارتخانے کی ملازم بتلاتی ہے ۔ ڈپلومیٹک انکلیو کے انٹری پوائنٹ پر خاتون کی پولیس کو دھمکیوں کے معاملے پر رعب جھاڑنے والی پولیس فوٹیج میں بھیگی بلی بنی نظر آئی، امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والی بااثرخاتون ڈاکٹرشہلاکے ڈرائیور نے کسی بااثر شخص سے پولیس والے کی بات کرائی جس کے بعد خاتون کو جانے دیا گیا تھا۔ خاتون کے جانے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ،  سکیورٹی ڈویژن میں تعینات انسپکٹر طاہر فاروق کی مدعیت میں  مقدمہ دھکمیاں دینے، کارسرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور نازیبا الفاظ کے استعمال کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا انٹری پوائنٹ پرخاتون کو جب روکنے کا اشارہ کیاگیا تو اس نے پولیس کو دھمکیاں دیں اور زبردستی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی ،  خاتون بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کے چلا رہی تھی۔