Friday, April 26, 2024

اسلام آباد،انٹرنیشنل یوتھ اینڈ پارلیمنٹ کے عنوان سے کانفرنس،ارکان پارلیمنٹ کی شرکت

اسلام آباد،انٹرنیشنل یوتھ اینڈ پارلیمنٹ کے عنوان سے کانفرنس،ارکان پارلیمنٹ کی شرکت
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد  میں  پاکستان انسٹیٹیوٹ فارپارلیمنٹ سروسز کے تحت انٹرنیشنل یوتھ اینڈ پارلیمنٹ کےعنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ انٹرنیشنل یوتھ اینڈ پارلیمنٹ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو سیاست کی طرف راغب کرنا تھا۔ارکان   پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں نوجوان بہترین صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ کانفرنس میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ  اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کی سیاست میں دلچسپی بڑھے ۔ کانفرنس میں غیرملکی طالبات نے بھی شرکت کی۔ غیر ملکی طالبات نے کہا کہ پاکستانی طلبا و طالبات پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔