Friday, April 19, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیراعظم اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیراعظم اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر اعظم اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے  وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ  امریکہ پاکستان سے اچھے اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون جاری رکھے گا ، پاک امریکہ تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر آگے بڑھنےچاہئیں۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ  خطے میں امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  دفترخارجہ میں اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی ۔شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کا استقبال کیا ۔ پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے درمیان قریب  40 منٹ تک ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔