Friday, April 26, 2024

اسلام آباد:افتخا رچودھری کا پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کاباقاعدہ اعلان

اسلام آباد:افتخا رچودھری کا پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کاباقاعدہ اعلان
December 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری  بھی سیاست کے میدان میں کود پڑے اپنی پہلی سیاسی تقریر میں  ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اشاروں اشاروں میں خوب حملے کئےکہتے ہیں کہ کرپشن کرنے والوں کی ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کےمطابق سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری بھی سیاسی میدان میں آگئے ہیں اسلام آباد میں پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور ایک قرارداد کے ذریعے سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری کو صدر بھی نامزد کر دیا گیا ہے لیکن یہ کیا پارٹی کے اعلان کی تقریب میں نا صرف سٹیج بد انتظامی کا شکار رہا بلکہ بار بار روکنے کے باوجود  شرکاء سٹیج کے سامنے آکر کھڑے ہو جاتے رہے یہ کوئی سابق چیف جسٹس کا کورٹ روم تو تھا نہیں جو ہتھوڑے کی آواز سن کر چپ ہوجاتےسابق چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ان کے کوئی بیرون ملک اثاثے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک اکاؤنٹس ۔ افتحار محمد چوہدری نے کہا کہ ان کی پارٹی میں وہ لوگ شامل نہیں ہونگے جنہوں نے ماضی میں آئی ایس آئی سے پیسے لیکر انتخاب لڑے یا  وکلاء کی تحریک دیکھ کر ملک میں واپس آئے ۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ ان کے پاس اکیس ارب ڈالرز کے ذخائر ہیں ان ذخائر کا کیا فائدہ ہے جو غریبوں کے کام نہیں آتے ہیں۔