Friday, April 19, 2024

اسلام آبادآرٹس کونسل میں صوفیانہ کلام پرمحفل موسیقی کااہتمام

اسلام آبادآرٹس کونسل میں صوفیانہ کلام پرمحفل موسیقی کااہتمام
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل میں صوفیانہ کلام پر محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکاروں نے  پرفارم کیا۔ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہےاور اگر صوفیانہ کلام ہو تو روح کی تسکین بھی ہو جاتی ہے۔ اسلام آباد آرٹس کونسل میں صوفیانہ کلام کی شام منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر کے نامور گلوکاروں نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ لوک گلوکار سائیں ظہور اور ثریا ملتانیکر نے صوفیانہ کلام سنا کر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب میں موجود شرکا  نے صوفیانہ کلام کو بہت پسند کیا۔ جہانگیر خان اور محمد گل نے بلوچی ڈانس کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ۔ عابد حسین اور محسن علی نے ڈھول بجا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ تقریب میں تاج مستانی، انور خیال، صنم  ماروی ،سہیل اخلاص، ای پیگ گروپ عبد سائں حسین اور محسن علی نے بھی پرفارم کیا۔